مولانا حامد علی خانؒ نے دلوں پر حکمرانی کی،قاری احمد میاں کا تقریب سے خطاب

مولانا حامد علی خانؒ نے دلوں پر حکمرانی کی،قاری احمد میاں کا تقریب سے خطاب

ملتان(سٹی رپورٹر) پیر طریقت حضرت مولانا حامد علی خان ؒ نے ملک پر نہیں دلوں پر حکمرانی کی پیرانہ سالی کے باوجود نظام مصطفیؐ کی(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

تحریک کو آخری دم تک اپنائے رکھا ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ قاری احمد میاں خان نے مولاناحامد علی خان کے 40ویں سالانہ تین روزہ عرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت صاجزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی اس موقع پر سجادہ نشین دربار موسیٰ پاک شہیدؒ مخدوم ابوالحسن گیلانی، مولانا ضیاء الباروی،پروفیسر عبدالقدوس،صاجزادہ معصوم حامدی،صاجزادہ محمد نعمان حامدی،صاجزادہ محمد حسان حامدی،زاہد بلال قریشی،حافظ محمد ظفر قریشی،حاجی سراج محمد حامدی،سجاد علی حامدی،محمد سلیم قریشی،غلام مرتضیٰ قریشی و مریدین کی بڑی تعداد شریک تھی عرس مبارک کی تقریب کا آغاز بعد نماز فجر قرآن خوانی سے ہوا بعد نماز ظہر مزار مبارک کو غسل دیا گیا اور بعد نماز عصر محفل وعظ و نعت خوانی میں ملتان کے معروف نعت خوانان نے نذرانہ عقیدت پیش کیا بعد ازاں صاجزادہ ناصر میاں خان اور صاجزادہ احمد میاں خان نے مریدین کے ہمراہ مزار مبارک پر چادر چڑھائی بعد نماز عشاء خصوصی نشست سے جمال الدین بغدادی آف راولپنڈی،محمود الحسن اشرفی خصوصی خطاب اور ہدیہ عقیدت پیش کیا۔

قاری احمد میاں

مزید : ملتان صفحہ آخر