ایلیمنٹری،پرائمری سکولوں میں کم از کم 4ٹوائیلٹس تعمیر کرنیکا حکم

ایلیمنٹری،پرائمری سکولوں میں کم از کم 4ٹوائیلٹس تعمیر کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( خصوصی رپورٹر) ملتان شہر کے 45 ایلیمنٹری و پرائمری سکولوں (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

میں بچوں کی تعداد کے لحاظ سے ٹوا ئلٹس فراہم نہ کئے جانے پر محکمہ سکولز ملتان کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکولوں کے سربراہان کو این ایس بی گرانٹ میں سے ہر سکول میں کم از کم چار ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اس ضمن میں جن سکولوں میں ٹوائلٹس کی کمی ہے ان سکولوں کے سربراہان کی جواب طلبی کی گئی اور انہیں دو دو ہفتوں کا ٹارگٹ دیا گیا کہ اس عرصے میں ٹوائلٹس تعمیر کرا لیں۔تاہم تعلیمی حلقوں نے اس پر شدید تنقید کی گئی ہے کہ تعمیراتی کام کے لئے محکمہ سکولز کو الگ فنڈز دینے چاہئیں نہ کہ این ایس بی کی قلیل رقم سے تعمیراتی کام کرائے جائیں۔