غنڈوں کا اراضی ہتھیانے کیلئے بیوہ پر تشدد،اہل علاقہ کا احتجاج،پولیس کا ٹال مٹول

غنڈوں کا اراضی ہتھیانے کیلئے بیوہ پر تشدد،اہل علاقہ کا احتجاج،پولیس کا ٹال ...

اُوچ شریف(نمائندہ پاکستان) اُوچ شریف کے نواحی علاقہ موضع حیدر پور کی رہائشی بیوہ خاتون انور مائی نے علاقہ کی عورتوں کے ہمراہ شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایک(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

کنال 15مرلہ اراضی ہے جو کہ کمرشل ہے اور کھاتہ مشترکہ میں ہے میری اس اراضی پر بلال احمد ،دلاور ،ساجد ،واجد،ارشاد بی بی اقوام وارن زبردستی اور ہتھیانا چاہتے ہیں بیوہ انور مائی نے بتایا کہ میں غریب اور بے بس ہوں آئے روز میرے ساتھ یہ ظلم اور زیادتی کر رہے ہیں میرا اللہ کے سوا اور کوئی نہ ہے میں اپنی زمین پر گھاس کاٹ رہی تھی کہ ملزمان نے اچانک مجھ پر حملہ کردیامجھے زدوکوب کیا خوب تشدد کا نشانہ بنایا میرے کپڑے پھاڑ ڈالے اور مجھے زمین پر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹے رہے میرے شور وایلہ کرنے پر اہل علاقہ آگئے بڑی مشکل سے میری جان بخشی ہوئی اور اس کے بعد ہی میں قانونی کاروائی کیلئے تھانہ اُوچ شریف آگئی تھانہ اُوچ شریف میں درخواست دی تھانہ میں تعینات سب انسپکٹر افضل رندھاوا نے مجھے کہا کہ ملزمان کہ خلاف کاروائی کروں گا لیکن رشوت دینا ہو گی مزید بیوہ انور مائی نے بتایاکہ میں نے اپنے کانوں کی بالیاں بیچ کر تھانیدار افضل رندھاوا کو مبلغ 15ہزار روپے رشوت دی لیکن اس کرپٹ تھانیدار نے مجھے انصاف فراہم کرنے اور کاروائی کی بجائے ملزمان پارٹی کے ساتھ ملکر ساز باز کر لی اور مجھے آج کل کا کہتا رہا آج کئی روز گزرنے کے باوجود کچھ نہ ہوا بلکہ تھانیدار افضل رندھاوا کا بھی تبادلہ ہو چکا ہے اب ملزمان بلال احمد ،دلاور ،ساجد ،واجد اور ارشاد بی بی دوبارہ قبضہ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اگر مجھے کچھ بھی ہوا تو اس کے ذمہ دار یہ ہوں گے بیوہ خاتون انور مائی نے اہل علاقہ کی عورتوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور ڈی پی اُو بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیکر ان ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور کرپٹ تھانیدار افضل رندھاوا سے دی گئی رشوت کی رقم واپس دلوائی جائے اور مجھے تحفظ و انصاف فراہم کریں تاکہ یہ ایسی گھناؤنی حرکت دوبارہ کسی کے ساتھ نہ کر سکیں۔

بیوہ پر تشدد

مزید : ملتان صفحہ آخر