ضلع لودھراں کی ترقی اولین ترجیح،بلاتفریق خدمت کرتا رہوں گا،عبدالرحمن کانجو
دھنوٹ(نمائندہ خصوصی) ضلع لودھراں کی بہتری کیلئے اپنی انا کو آڑے نہیں آنے دوں گا۔لودھراں کی ترقی کا سفر جاری رکھوں گا۔بلاتفریق خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔جو پروجیکٹ شروع کرائے تھے ان کی تکمیل کیلئے کوشاں ہوں ۔ان خیالات کا اظہار ایم این اے عبدالرحمٰن خان کانجو (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
نے وسیب اتحاد دھنوٹ کے عہدیداران و ممبران سے میٹنگ کے دوران کیا ۔میٹنگ میں چیئرمین وسیب اتحاد دھنوٹ چوہدری محمد اسلام،صدر وسیب اتحاد دھنوٹ ملک قربان حسین،چیئرمین یونین کونسل دھنوٹ میاں ولی محمد کاشف،چوہدری برکت علی ریاض،حاجی گلزار حسین مغل صدر مرکزی انجمن تاجران دھنوٹ ،چوہدری کاشف اسلام،مہر محمد اقبال نمبر دار،رانااحمد رضا،رانا محمد تحسین،رانا محمد ارشد خاں،محمد اکرم بھٹی،حاجی اعجازاحمد وسیم ،رانا محمد ناصر و دیگر لوگ موجود تھے۔عبدالرحمٰن خان کانجو ریاض آباد کالونی دھنوٹ کے مقامی مہر حاجی محمد رمضان ویرڑ کی والدہ محترمہ کی فاتحہ خوانی کیلئے ان کے گھر بھی گئے۔
عبدالرحمان کانجو