پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیں کرنیوالے غیر جمہوری قوتوں کا جلد خاتمہ،مخدوم احمد محمود

پیپلزپارٹی کیخلاف سازشیں کرنیوالے غیر جمہوری قوتوں کا جلد خاتمہ،مخدوم احمد ...

ملتان (نیوز رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود نے خواتین ونگ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا دورہ کیا ،اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں ہے کہ بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی پورے ملک میں عوامی حکمرانی کرے گی۔ پیپلز(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو وہ مقام دیا ہے جو آج تک کوئی حکومت نہیں دے سکی۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کو شریک اقتدار کیا ہے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف سازش کرنے والی غیرجمہوری قوتوں کا بہت جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔ پیپلزپارٹی جمہوری اداروں کی محافظ جماعت ہے۔ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی قوت سے اقتدار میں آئی ہے۔ چور دروازے سے اقتدارحاصل کرنے والا کا مستقبل تاریک ہوچکاہے۔ پیپلزپارٹی انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔ آج سیاسی قوتوں کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے غریبوں مزدوروں کو بے گھر کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کے ظلم سے تنگ عوام خود بخود سڑکوں پر ہوں گے۔ اے پی سی موجودہ حکمرانوں کے غیرآئینی اور غیرقانونی ہر کام کی عوامی سطح پر بھرپور مخالفت کرے گی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف حکمرانوں کا محاسبہ کرے گی۔ اس موقع پر سید احمد مجتبیٰ گیلانی خواجہ رضوان عالم نفیس انصاری ملک نسیم لابرچوہدری محمد یٰسین راؤ ساجد علی ایم سلیم راجہ خواتین ونگ کی سینئر نائب صدر رضیہ رفیق جنرل سیکرٹری صائمہ عامرخان ایڈووکیٹ ضلعی صدر سحرش خان سٹی صدر عابدہ بخاری جنرل سیکرٹری نورین قیصر کشور لودھی شگفتہ حبیب مہ جبیں حفیظاں بی بی بیگم بی اے جگر اور دیگر سٹی و ضلع کی خواتین عہدیدار موجود تھیں۔

مخدوم احمد محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر