ڈیرہ،مبینہ کرپشن پر یوسی چیئرمین سمینہ کی آج ریکارڈ سمیت طلبی،سیکرٹری معطل

ڈیرہ،مبینہ کرپشن پر یوسی چیئرمین سمینہ کی آج ریکارڈ سمیت طلبی،سیکرٹری معطل

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)یونین کونسل سمینہ میں مبینہ کرپشن کے باعث یوسی وائس چیئرمین ملک شوکت علیم کوریہ کی اپنے کونسلروں سمیت محکمہ اینٹی کرپشن میں یوسی چیئرمین (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

غلام مصطفی قریشی کے خلاف تحریری درخواست آگئی محکمہ اینٹی کرپشن نے آج یوسی چیئرمین کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے یوسی سیکرٹری محمد ارشاد کو عہدے سے معطل کرکے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک محمد رمضان کو انکوائری آفیسر مقر رکردیاہے۔یوسی چیئرمین کی طرف سے ریکارڈ چھپانے کیلئے ریکارڈ کی چوری کا ڈرامہ وائس چیئرمین ملک شوکت علیم کوریہ نے کونسلروں کے ہمراہ اینٹی کرپشن کو دی گئی تحریری درخواست میں یوسی چیئرمین غلام مصطفی قریشی کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ جنریٹر اور درختوں کو کاٹ کر فروخت کرنے کے علاوہ بوگس چیکوں کے علاوہ رقم خوردبرد کے ثبوت دئیے گئے تھے محکمہ اینٹی کرپشن کے سرکل آفیسر ہیڈ کوارٹر یوسی چیئرمین غلام مصطفی قریشی کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔جبکہ ذرائع سے معلوم ہوا کہ ریکارڈ کو چھپانے کیلئے یوسی چیئرمین چوری کا ڈرامہ رچارہے ہیں۔

معطل

مزید : ملتان صفحہ آخر