متعدی بیماریوں کے خاتمے تک پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے: یونیسف چیف

متعدی بیماریوں کے خاتمے تک پاکستان کی ہر ممکن مدد کریں گے: یونیسف چیف

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ، سپیشل رپورٹر ) یونیسف چیف جان ایگبور نے کہا ہے کہ پاکستان سے متعدی بیماریوں کے خاتمہ تک باہمی تعاون جاری رہیگا یہ بات انہوں نے خسرہ مہم کے جائزہ کے سلسلہ میں مظفرگڑھ آمد کے موقع پر کہی، انہوں نے ضلع مظفرگڑھ میں جاری خسرہ مہم کے جائزہ کے سلسلہ میں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

یونیسف چیف نے صوبائی یونیسف آفیسر ابراھیم خان کے ہمراہ مظفرگڑھ کا دورہ کیا انہوں نے کہا متعدی بیماریوں کا خاتمہ دنیا کیلئے ایک چیلنج ہے وہ وقت دور نہیں جب دنیا کو ان بیماریوں سے پاک کر دیا جائیگا اس موقع پر ڈاکٹرصدیق بلوچ سی ای او ہیلتھ نے وفد کو خسرہ مہم کیحوالہ سے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے آگاہ کیا جس پر وفد نے اطمینان کا اظہارکیا ڈاکٹر صدیق بلوچ نے وفد کو بتایا اب تک ضلع مظفرگڑھ 89 فیصد کی شرح سے 735951 بچوں کو خسرہ سے بچاو کے ٹیکے لگا چکا ہے ڈاکٹر طارق محمود نے وفد کو مہم کے سلسلہ میں درپیش چیلنج اور انکے سدباب کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا بعد ازاں وفد نے ڈاکٹر طارق محمود اور محمد راشد کے ہمراہ بنیادی مرکز صحت سرکی کے علاوہ خان گڑھ ڈومہ کے مضافاتی اور دریائی علاقوں میں قائم خانہ بدوش بستی کا دورہ کیا اور ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا وفد نے ٹیموں کے کام پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر