مہنگائی شرح میں 5.82فیصد اضافہ،20اشیاء کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول

مہنگائی شرح میں 5.82فیصد اضافہ،20اشیاء کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول

ملتان(نیوز رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے اشیائے خوردو نوش و ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ و کمی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق اختتام پذیر ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں5.82فیصد اضافہ ہوا ہے ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کے تقابلی (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

جائزہ کے مطابق20اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ اور 7اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 26اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے رپورٹ کے مطابق آلو،نمک لاہوری،گندم،لہسن،فارمی انڈے، کیلا،برائیلر مرغی،سرخ مرچ پسی،دال کی پلیٹ ، چینی،خشک دودھ،بڑے گوشت کی پلیٹ،آٹا،ویجیٹیبل گھی ٹن،کوکنگ آئل،دال ماش،ویجیٹیبل گھی کھلا،چھوٹا گوشت،چاول باسمتی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ٹماٹر،پیاز،گڑ،ایل پی جی سلنڈر،چاول اری6،دال چنا،دال مونگ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ ڈبل روٹی،تازہ دودھ،دہی،سرسوں کا تیل،دال مسور،چائے کی پتی،چائے کا کپ،سگریٹ،کلاتھ،شرٹنگ،لان پرنٹڈ،جارجٹ،مردانہ و زنانہ سینڈلز،الیکٹرک چارجز،گیس چارجز،مٹی کا تیل،جلانے والی لکڑی،واشنگ سوپ،الیکٹرک بلب و انرجی سیور،ماچس،پٹرول،ہائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اور صابن کی قیمتوں مین استحکام رہا ہے۔

مہنگائی شرح

مزید : ملتان صفحہ آخر