تھل جیہپ ریلی 16نومبر سے شروع ، ٹریک کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

تھل جیہپ ریلی 16نومبر سے شروع ، ٹریک کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ سپیشل رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آصف الرحمن نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں تیسری بین الاقوامی معیار کی تھل جیپ ریلی کا انعقاد 16نومبر سے18نومبرتک(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کیا جائے گا، جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرائیورز شرکت کریں گے، اس میگا تقریب کے انعقاد سے جہاں عوام کو ایک صحت مند تفریح میسر آئے گی وہاں ضلع کی ثقافت اور علاقائی کھیلوں کو بھی فروغ ملے گااور مظفرگڑھ کے نام کو بین الاقوامی سطح جانا جائے گا،یہ بات انہوں نے تیسری بین الاقوامی تھل جیپ ریلی کے سلسلے میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ریلی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، جس میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ٹریک ہیڈ محمد والا سے شروع ہو کر ضلع لیہ کی حدود سے ہوتا ہوا واپس ہیڈ محمد والا پر ختم ہوگا،ٹریک کے راستے میں بنائی گئی چیک پوسٹ پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122کا عملہ اور ایمبولینس موجود ہونگی، انہوں نے اے سی کوٹ ادو کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں کی حدود میں ریلی کے ٹریک کی مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ،انہوں نے کہا کہ ریلی کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کوئی سستی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ 3روزہ تقریبات میں 16نومبر کو ابتدائی مرحلے میں گاڑیوں کی پڑتال، نمبرز کی الاٹمنٹ، اور ڈرائیورز کی نیویگیٹرکانفرنس ہوگی، 17نومبر کو کوالیفائیڈ راؤنڈ ہوگا جبکہ 18نومبر کو صبح ساڑھے8بجے ریس کا آغاز ہوگا جو شام4بجے ختم ہوگا، جس کے بعد فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ میں انعامات کی تقسیم کی تقریب کا انعقاد ہوگا، انہوں نے مزید بتایا کہ شائقین کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کیلئے بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔

تھل جیپ ریلی

مزید : ملتان صفحہ آخر