جنوبی پنجاب صوبہ طاہر بشیر چیمہ کی سربراہی میں13رکنی کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری

جنوبی پنجاب صوبہ طاہر بشیر چیمہ کی سربراہی میں13رکنی کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکیشن ...

لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے اہم پیشرفت کرتے ہوئے طاہر بشیر چیمہ کی سربراہی میں 13رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔تفصیلات کے مطابق پنجا ب حکومت نے صوبہ جنوبی پنجاب کو عملی جامہ پہنانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے،جو 13ارکان پر مشتمل ہو گی۔طاہر بشیر چیمہ چیئرمین ،سردار دوست محمد مزاری وائس چیئرمین ، ارکان اسمبلی سمیت سابق اور موجودہ بیورکریٹس کو بھی کمیٹی شامل کیا گیا۔ کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے گی اور 6نکات پر مشتمل ٹرم آف ریفرنس پر کام کرے گی،صوبہ بنانے کیلئے آئین اور قانونی طریقہ کار پر بھی یہ کمیٹی غور کرے گی،کمیٹی وفاق کی جانب سے جنوبی پنجاب کیلئے بنائی جانے والی کمیٹی سے بھی امور پر مشاورت کرکے ایک ایسی جامع اور مربوط حکمت عملی بنائے گی جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ قیام پا سکے۔

مزید : صفحہ اول