1سگریٹ کا ’’کمال‘‘ انچارج سمیت 4اہلکار گرفتار ، نشئی کا ’’جشن ‘‘

1سگریٹ کا ’’کمال‘‘ انچارج سمیت 4اہلکار گرفتار ، نشئی کا ’’جشن ‘‘

ملتان (وقائع نگار) ضلع کچہری کے بخشی خانہ میں جوڈیشل ملزم چرس پیتا پکڑا گیا۔ایس پی کینٹ نے انچارج سمیت چار اہلکارگرفتار کرکے 155 سی جرم کے تحت مقدمہ درج کرنے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایس پی کینٹ زونیرہ اظفر نے مختلف شکایات کی روشنی کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کچہری میں واقع بخشی خانہ کی مانیٹرنگ کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہوئی ہے۔جس نے گزشتہ روز بخشی خانہ کو اچانک چیک کیا۔جہاں ایک جوڈیشل ملزم بند حوالات میں چرس کی سیگریٹ پی رہا تھا۔مانیٹرنگ ٹیم نے مذکورہ ملزم کے قبضے سے چرس والی سیگریٹ حاصل کی۔اور فوری طور پر اس واقعہ کی اطلاع ایس پی کینٹ کو دی گئی۔تو ایس پی کینٹ نے اطلاع پاکر انچارج بخشی خانہ سب انسپکٹر حافظ طاہر مسعود۔سب انسپکٹر رفیق۔کانسٹیبلز جاوید اور طارق کو اپنے افس انکوائری کیلئے بلوا لیا۔بعد از انکوائری پولیس ملازمین کی غلطی ثابت ہونے پر پولیس تھانہ چہلیک کو بلواکر حراست میں دلوا دیا۔اور 155 سی جرم کے تحت مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے انسپکٹر مختار کی جانب سے پولیس تھانہ چہلیک کو دیئے جانے والے استغاثہ کی تحریر کو کمپیوٹر پر درج کرکیان لائن کرنے سے روک دیا گیا۔تاکہ معافی تلافی سے ان ملازمین کی جان چھٹ جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر