میاں چنوں،سرکاری اراضی فروخت کرنیکا انکشاف اہلکار،مافیا مالا مال،خزانے کا نقصان

میاں چنوں،سرکاری اراضی فروخت کرنیکا انکشاف اہلکار،مافیا مالا مال،خزانے کا ...

محسن وال(نمائندہ پاکستان)تحصیل میاں چنوں کے مختلف دیہات میں قبضہ مافیانے سرکاری ملازمین سے ملکر سرکاری زمین کو پلاٹینگ کرکے فروخت کردیاہے ذرائع کے مطابق (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

تحصیل کے مختلف دیہات 112.113.114پندرہ ایل سمیت دیگر متعدد دیہاتوں میں سرکاری زمین پر قابض بااثر افراد کی جانب سے حلقہ پٹواریوں کی ملی بھگت سے مذکورہ جگہ کو پلاٹنگ کرکے فروخت کیا گیاہے ،فی مرلے 50سے 60ہزار روپے فروخت کیاگیا،ذرائع نے بتایا کہ سرکاری زمین کو فروخت کرکے اب تک گورنمنٹ کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے اور اس دھند میں سرکاری ملازمین بھی شامل ہیں،ذرائع کا کہنا تھا کہ جلد ہی اس مکمل تفصیلات بتائی جائیں گی،معززین نے علاقہ فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر،ڈی سی خانیوال اور وزیرا علیٰ پنجاب فوری نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

خزانے

مزید : ملتان صفحہ آخر