غزہ میں اسرائیل فوج کی فائرنگ اور شیلنگ ،5فلسطینی مظاہرین شہید ،80زخمی

غزہ میں اسرائیل فوج کی فائرنگ اور شیلنگ ،5فلسطینی مظاہرین شہید ،80زخمی

مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی ) غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے 5مزید فلسطینی شہید اور 80 زخمی ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے غزہ سرحد پر احتجاج کیا اور اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی، قابض فوج نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید 80 زخمی ہوگئے۔غزہ کی پٹی میں مظاہرین نے ہزاروں ٹائر اور اسرائیلی پرچموں کو جلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا، مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ ملک بدر کیے گئے 8 لاکھ فلسطینیوں کو واپس آنے کی اجازت دی جائے۔قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والوں کی شناخت 27 سالہ محمد النبی، 22 سالہ نصر ابو تائم، 23 سالہ غسان شات، 23 سالہ احمد ابو لبدا کے ناموں سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ رواں ماہ غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھییاد رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار کے قریب زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی شہید

مزید : صفحہ اول