بجلی قیمت میں اضافہ قابل مذمت،ڈاکٹر وسیم اختر

بجلی قیمت میں اضافہ قابل مذمت،ڈاکٹر وسیم اختر

ملتان(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نو منتخب امیر و سابق (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

پارلیمانی لیڈرڈاکٹر سید وسیم اخترنے بجلی کی قیمت میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل مذمت ہے ،اس اضافے کو فی الفور واپس لیاجائے۔ حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کی بجائے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے لائن لائسز میں کمی لانے کے حوالے سے اقدمات کرے اور بجلی چوروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔محکمہ واپڈامیں موجود کرپٹ افراد عوام کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھاکر ان کی زندگیاں اجیرن بنارہے ہیں۔ایک طرف دومرلے کے گھروں کابل 70ہزارسے زائد آرہا ہے جبکہ دوسری جانب غلط بلوں کی درستگی کے نام پر عوام کو ذلیل ورسواکرنا معمول بن چکا ہے۔واپڈاکے محکمے کو کالی بھیڑوں سے پاک کرناہوگا۔انہوں نے کہاکہ فرنس آئل سے مہنگی بجلی بنانے کاسلسلہ ختم ہونا چاہئے۔انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کشکول توڑنے، مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے سمیت متعدد بلند و بانگ دعوے کئے تھے مگرموجودہ حکومت بھی سابقہ حکمرانوں کے رستے پر چل پڑی ہے۔ ٹیکسوں کی بھرمار اور آئے روزاشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے پی ٹی آئی کی حکومت نے دوماہ میں ہی عوام کی چیخیں نکلوادی ہیں۔

ڈاکٹر وسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر