جنوبی پنجاب صوبہ حکومت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے : اویس نورانی

جنوبی پنجاب صوبہ حکومت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے : اویس نورانی

ملتان(سٹی رپورٹر)جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل و متحدہ مجلس عمل کے ترجمان علامہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنا چالیسواں پورا (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

کرنے سے پہلے عوام کی روزمرہ کی اشیاء پر ضرب لگا کر انصاف کے پیٹ میں چھری پھیر رہی ہے پیپلز پارٹی، (ن) لیگ کے بعد پی ٹی آئی بھی جنوبی پنجاب کے کارڈ کے نام پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے اور سوائے لولی پاپ کے کچھ نہیں ہے سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں جس نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے اور آج بھی امداد دی ہے لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم کے کنٹینر پر کھڑے ہوکر وہ بلند بانگ دعوے کہاں گئے کہ وہ خودکشی کرلیں گے کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے لیکن 40روز کے اندر دومرتبہ سعودی عرب جانے کا مقصد قوم کے سامنے عیاں ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان آمد پر شاہ رکن عالم کالونی میں جے یو پی کا ڈویژنل و ضلعی دفتر کے افتتاح اور پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر جے یوپی پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر جاوید اختر، ڈویژنل صدر الحاج ڈاکٹر اشرف قریشی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر محمد سجاد حامدی ، چوہدری اشتیاق حیدر بھی موجود تھے علامہ شاہ محمد اویس نورانی نے مزید کہا کہ عمران خان نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ نوجوانوں کو نوکریاں دیں گے ، پچاس لاکھ گھر بنا کر دیں گے کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے لیکن بات قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے کہ عمران خان کس مقصد کے لئے دو مرتبہ سعودی عرب گئے سعودی عرب ہمارا دیرینہ دوست ملک ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا اور او آئی سی کے اجلاس میں اہم کردار ادا کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جنو بی پنجاب کی عوام سے ووٹ لئے الگ صوبے کے نام پر اسی طرح پوائنٹ سکورننگ کی جس طرح سابقہ حکومتوں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے سیاسی پوائنٹ سکورننگ کی صرف دو ماہ کے دوران ہی بجلی، گیس ، پٹرول، کھاد، شناختی کارڈ، پاسپورٹ فیس، ٹول ٹیکس میں انتہائی حد تک اضافہ ہو گیا ہے یہاں تک کہ اشیائے خوردونوش و صرف کی قیمتیں تک بڑھ گئی ہیں عوام سے پی ٹی آئی اور عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر جو وعدے کئے تھے وہ اس کے برعکس نکلے ہیں، انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو 11سال جیل میں رکھا گیا قوم کو معلوم تھا کہ وہ ایک پرسنٹ یا دس پرسنٹ کے نام سے مشہور ہیں مگر وہ باعزت بری ہو ئے نواز شریف کو پانامہ کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا مگر اس الزام بارے کوئی ثبوت نہیں فیصل رضا عابدی تمام ثبوت لے کر عدالت گئے مگر آج وہ گرفتار ہیں ملک میں قانون نام کی کوئی شے نہیں ہے عدلیہ سانحہ بلدیہ ، طاہر پلازہ، 12ربیع الاول نشتر پارک ، سانحہ 12مئی کے ملزمان کو سزا دے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو ساز ش کے تحت پھانسی کی سزا دی گئی جو آج بھی 21کروڑ عوام کے دلوں میں بستا ہے لیکن دوسری طرف ابھی تک آسیہ ملعونہ کو سزائے موت کا فیصلہ ہونے کے باوجود ابھی تک اس پر عملدر آمد نہیں کیا گیا بعدازاں علامہ شاہ محمد اویس نورانی نے شاہ رکن عالم کالونی میں جے یوپی کے ڈویژنل و ضلع دفتر کا افتتاح کیا اور ملک وقوم کی سلامتی ، ترقی و خوشحالی، امن کے لئے خصوصی طور پر دعا کی ۔

اویس نورانی

Back

مزید : ملتان صفحہ آخر