اوچ شریف،دورویہ سڑک کی تعمیر،میگا پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن،شہری سراپا احتجاج

اوچ شریف،دورویہ سڑک کی تعمیر،میگا پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن،شہری سراپا احتجاج

ہیڈ پنجند ( نامہ نگار ) اوچ شریف میں کروڑوں روپے لاگت سے دو رویہ سڑک کے میگا پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن اور ناقص میٹریل کا استعمال کیا گیا،تفصیلات کے مطابق اوچ شریف میں عباسیہ روڈ ، احمدپور شرقیہ روڈ ، اور خیر پور ڈاہا روڈ کو کروڑوں روپے کی لاگت سے دورویہ سڑک کے میگا پراجیکٹ(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

منصوبے میں مبینہ کرپشن اور ناقص میٹریل کے استعمال پر شہریوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی مخدوم سید سبطین حیدر بخاری و کونسلرز حافظ جمیل لنگاہ ، ہاروں میاں ، چوہدری پرویز اختر ، چوہدری فیا ض کی قیادت میں شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ دو رویہ سڑک پر چار فٹ مٹی ڈال کر شہر سے اونچی تعمیر کی گئی ہے جس سے سیوریج سسٹم کا نظام اور لیول خراب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے گٹر ابلنے سے شہر گندے پانی میں ڈوب جاتا ہے جبکہ سڑک کے درمیان بنائے جانے والی گرین بیلٹ میں بھی ناقص میٹریل کے استعمال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے ساتھ ساتھ سڑک کنارے بنائے جانے والے سیوریج نالہ میں بھی ناقص میٹریل استعمال ہورہا ہے انھوں نے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

مبینہ کرپشن

مزید : ملتان صفحہ آخر