وہوا،سینکڑوں مکینوں پر مشتمل بستی بگھہ بجلی سے محروم،سرشام اندھیرا،وارداتوں میں اضافہ
وہوا(نمائندہ پاکستان) سینکڑوں مکینوں پر مشتمل نواحی بستی بگھہ آج کے جدید(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )
دور میں بھی بجلی سے محروم ہے تفصیل کے مطابق وہوا کی نواحی بستی بگھہ جو کہ سینکڑوں مکینوں پر مشتمل ہے آج کے جدید دور میں بھی بجلی جیسی نعمت سے محروم چلے آرہی ہے بجلی کی سہولت نہ ہونے کے باعث یہاں کے مکین آج بھی غاروں کے زمانے کی سی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں بجلی نہ ہونے کے باعث سرشام ہی اندھیرا چھا جاتا ہے اور مکین اپنے گھروں میں محصور ہوکر رہ جاتے ہیں جبکہ کسی کام کی غرض سے وہوا سمیت دیگر شہروں کو جانے والے افراد رات راستہ میں پڑ جانے پر اپنے راستہ سے بھٹک جاتے ہیں بجلی کی عدم دستیابی کے باعث جرائم پیشہ افراد کی چاندی ہوچکی ہے اور وہ آئے روز وارداتیں کرکے مکینوں کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں جس سے یہاں بسنے والے مکینوں کی زندگی دوبھر ہوکر رہ گئی ہے اور ان کا جان ومال غیر محفوظ ہوکر رہ گیا ہے مکینوں امام بخش، عبدالرحیم، غلام محمد، نواب خان، شملہ خان، وقار احمد، رحیم داد نے بتایا کہ قصبہ سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع قصبہ کوتانی میں بجلی موجود ہے مگر اس کے باوجود ہماری بستی کو بجلی فراہم نہیں کی جاسکی انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار سے بستی بگھہ میں فوری بجلی فراہم کرکے یہاں کے مکینوں کو مشکلات سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اضافہ