اپوزیشن کے پاس قیادت نہ کوئی نظریہ ،50سے زائد لیڈر جیل جائینگے ، فواد چودھری

اپوزیشن کے پاس قیادت نہ کوئی نظریہ ،50سے زائد لیڈر جیل جائینگے ، فواد چودھری

لاہور (صباح نیوز)وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ 50 سے زائد لیڈر جیل جائیں گے، اپوزیشن کے پاس نہ لیڈر شپ ہے اور نہ ہی کوئی نظریہ ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن صرف پیسہ بچانے کی سیاست کر رہی ہے، نہ ہی ان کا کوئی نظریہ ہے اور نہ ان کے پاس لیڈر شپ ہے۔ ٹویٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ خواجہ حارث سینئر وکیل ہیں،نوازشریف کیس کی کروڑوں روپے فیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتے کہ نواز شریف کو سزا ہونی چاہئے۔ بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔ فواد چودھری نے اپنے پیغام میں 50 مزید رہنماوں کے جیل جانے کی پیش گوئی بھی کر دی۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول