مٹھن کوٹ میونسپل کمیٹی،عملہ صفائی ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاجی کیمپ،واجبات ادائیگی کا مطالبہ

مٹھن کوٹ میونسپل کمیٹی،عملہ صفائی ریٹائرڈ ملازمین کا احتجاجی کیمپ،واجبات ...

مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار) میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کے عملہ (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

صفائی وریٹائرڈ ملازمین نے بلدیہ دفتر میں احتجاجی کیمپ لگایا اورپر امن احتجاج کیا ان کا مطالبہ ہے کہ وہ عرصہ چار سال سے ریٹائر ہو چکے ہیں مگر ابھی تک ان کے لاکھوں روپے کے بقایا جات ادا نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے وہ سخت اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں ان کے گھروں میں فاقے ہیں اس موقع پر ایک ریٹائر ملازم یعقوب احمد نے بتایا ہے کہ چار سال سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے اس نے پنشن لی تھی لیکن ان کو حقوق پنشن ، گریجوئٹی اور سابقہ تنخواہیں ابھی تک ادا نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور وہ کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے وہ غریب ملازم تھے دوکاندارون نے ان کو ادھار دینا بھی بند کر دی ہے اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا گیا ہے لیکن فندز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ان کو ٹالا جاتا ہے انہوں نے بلدیہ مارکیٹ کے دوکانداروں سے بھی اپیل کی ہے جن کے ذمہ3 کروڑروپے کے بقایا جات واجب الادہ ہیں انکی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس رقم سے ان کو پنشن وغیرہ کی ادائیگی کی جا سکے۔

مطالبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر