نوجوان کو شادی کا جھانسہ ،لوٹ مار،یونیورسٹی طالبہ’’چکر بازی‘‘میں سب سے آگے

نوجوان کو شادی کا جھانسہ ،لوٹ مار،یونیورسٹی طالبہ’’چکر بازی‘‘میں سب سے ...

ملتان(وقائع نگار)زکریا یونیورسٹی کی طالبہ نے اپنے ساتھی کے ساتھ ملکر نوجوان کو شادی کا جھانسہ دیکر لوٹ لیا،مسلح افراد نے زبردستی گھر میں گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بناکر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،اغواء کے مختلف واقعات،بوگس چیک کے مختلف واقعات،معلم کی بچے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش،فضائی آلودگی پھیلانے پر فیکٹری مالکان کیخلاف کارروائی،جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے پر کارروائی شروع،اوباشوں نے نویں کلاس کی طلبہ کو اغواء کرلیا،سوتیلے بھائی نے دوسرے بھائی کو کسی کے وار کرکے زخمی کردای،بداخلاقی کے مختلف واقعات پولیس نے 26افراد کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں جمشید کے گھر ملزمان امبر شہزاد ویگر 5افراد زبردستی گھر میں گھس آئے جنہوں نے اہلخانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا،توڑ پھوڑ کی،جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ماموں کو اغواء کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے،تھانہ الپہ کے علاقے میں شیر محمد کی 17سالہ بیٹی مومل بی بی کو عابد نے اغواء کرلیا،تھانہ کینٹ کے علاقے میں شاہسوار نامی شخص کو فیضان نے امبرین لڑکی جوکہ بی زیڈ میں پڑھتی ہے اسکے ساتھ شادی کرانے کا جھانسہ دیا امبرین سے رابطہ کرادیا جو مختلف اوقات میں پیسے لیتی رہی اور غائب ہوگئی،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نیاز بخاری کو 55لاکھ کا بوگس چیک دینے پر ظہور حسین کیخلاف اسی تھانے میں غلام حسین کو 4،4لاکھ کے بوگس چیک دینے پر محمد اشرف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،تھانہ لاہوری گیٹ کے علاقے میں عدنان کو ایک لاکھ کا بوگس چیک دینے پر انور عزیز اور اعجاز کو 14لاکھ کا بوگس چیک دینے پر کارروائی شروع کردی،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے دلشاد کی بیوی کو نامعلوم نے اغواء کرلیا،تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں نوشین ناز کو ملزمان عثمان،یاسر ودیگر 2نامعلوم نے بداخلاقی کا نشانہ بنالیا،تھانہ بستی ملوک کے علاقے میں اصغر علی کو مدرسے کے قاری محمد ایاز نے بداخلاقی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی،تھانہ قادر پور راواں کے علاقے میں اختر عباس کو ملزمان عقیل،شکیل و 2نامعلوم نے اسلحے کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا،تھانہ راجہ رام کے علاقے میں غلام حیدر کو ملزمان اللہ بخش،فخر عباس،ظفر عباس اور غلام رسول نے اینٹوں کے وار کرکے زخمی کردیا،مظفرآباد کے علاقے میں انسپکٹر انوائرنمنٹ ظفر رحمان نے فضائی آلودگی پھیلانے پر جو سموگ کا باعث بن سکتی ہے فیکٹری مالکان شیخ یامین،شیخ عرفان،احمد عرفان کیخلاف کارروائی شروع کردی،اسی تھانے کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس پیش کرنے پر ریاض حسین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،اسی تھانے کے ایک اور واقعہ میں خالدہ پروین کی 14سالہ بیٹی زارا ارشاد کو جو نویں کلاس کی طالبعلم ہے کو ملزمان شان یوسف نے اغواء کرلیا،تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں ستیلے بھائی طارق نے اپنے بھائی فدا حسین کو کسی کے وار کرکے زخمی کردیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر