مولوی سلطان عالم نے ’’سرنڈر ‘‘کر لیا ، علی گڑھ سکول و کالج ، مارکیٹ کا کنٹرول ضلعی انتظامیہ کے حوالے

مولوی سلطان عالم نے ’’سرنڈر ‘‘کر لیا ، علی گڑھ سکول و کالج ، مارکیٹ کا ...

ملتان( نیوز رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کے حکم پر ضلعی انتظا میہ نے گز شتہ رو ز سرکاری ارا ضی پر غیر قا نو نی طو ر پر قائم علی گڑ ھ سکو ل و کا لج کی عما رت اور ملحقہ مارکیٹ کا مکمل ما لی و انتظا می کنٹرو ل سنبھا ل لیا ۔اس سلسلے میں ڈ پٹی کمشنر مدثر ریا ض ملک کو علی گڑھ کے سابق مہتم مولو ی سلطا ن عالم نے(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ایک معا ہد ے کے بعد سکو ل و کا لج کی دستاویزا ت اورریکا رڈ پیش کردیا ۔ڈپٹی کمشنر آفس میں معا ہد ہ طے ہو نے کے موقع پر صدر ہا ئی کو رٹ با ر خا لداشر ف ،جنرل سیکر ٹر ی سر ور خلیل اور ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر ریو نیو ڈا کٹر میر نو از سمیت لیگل ایڈوائز ر سید محمد شا ہ ایڈوکیٹ ،ڈا ئر یکٹر پھا ٹاطاہر جاوید انصا ر ی اور ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر یونس مغل بھی مو جود تھے ۔معاہد ے کے تحت ضلعی انتظا میہ مکمل طو ر پر علی گڑ ھ کالج و سکول کے تد ریس وما لی انتظا ما ت کو سنبھا لے گی جبکہ قبضہ کی گئی ما رکیٹ کو بھی قا نونی دا ئر ہ کا ر میں لا یا جائے گا ۔ اس سلسلے میں ڈ پٹی کمشنر مد ثر ریا ض ملک نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ کی جا نب سے علی گڑ ھ سکو ل وکالج کے تما م انتظا ما ت ڈسٹر کٹ ایجو کیشن اتھا رٹی کے حوالے کر دیے گئے ہیں تا کہ تد ریسی عمل بنا ء رو ک ٹو ک جا ری رہے ۔انہو ں نے کہا کہ علی گڑ ھ کالج و سکو ل سے کسی تد ریسی سٹاف اور طلبا ء کو نکا لا نہیں جا ئے گا بلکہ ضلعی انتظا میہ مزید بہتر تدریسی سہولیا ت فر اہم کر ے گی ۔ڈپٹی کمشنر ملتا ن نے کہا کہ علی گڑھ سکو ل و کالج کی 19 کنا ل 10 مر لے سے زائد رقبے پر محیط ار اضی گزشتہ 30 سا ل سے لیز ختم ہو نے کے بعد غیر قانو نی قبضے میں تھی جس کو ضلعی انتظا میہ نے پر امن اند از میں معا ہد ے کے ذ ر یعے واگزا ر کرالیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ یکم نو مبر کو علی گڑ ھ سکو ل وکالج میں منعقد ہ تقر یب کے دور ان با ضا بطہ مذ کورہ ارا ضی کا قبضہ ضلعی انتظا میہ اپنی تحویل میں لے گی ۔مدثر ریا ض ملک نے مزید کہا کہ ضلعی انتظا میہ کی خصوصی کمیٹی علی گڑ ھ کے تما م معاملات چلا ئے گی جبکہ گول با غ اور گل گشت بازا ر کی غیر قانو نی تعمیر ات کا تفصیلی جائز ہ لیا جا رہا ہے ۔واگزا رکر ائی گئی ارا ضی پرگر ین بیلٹس اور پارکس بنا کر شہر کی خوبصور تی میں اضا فہ کیا جا ئے گا ۔قبل ا زیں معا ہد ہ طے ہو نے کے بعد ضلعی حکا م نے علی گڑ ھ سکو ل وکالج کا دور ہ کیا اور انتظا ما ت چیک کئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر