رکن صوبائی اسمبلی مسز شاہدہ احمد کی وزیراعلیٰ سے ملاقات،درپیش مسائل پر گفتگو
خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے لاہور میں ملاقات کی اور خانیوال کی تعمیروترقی صوبائی حلقہ209کے عوام کو درپیش مسائل اورمختلف میں رابطہ سڑکوں کی تعمیر تعلیم وصحت کی جدید بنیا دی سہولتوں اڈا کچی پکی سے نواں چوک تک پختہ سڑک کی تعمیر اور دیگرعوامی مسائل حل کے حوالے سے تفصیلی طورپر آگاہ کیا ۔وزیراعلیٰ پنجا ب نے ان مسائل کوحل کرنے کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا اورکہاکہ ارکان اسمبلی کو پورا حق حاصل ہے منتخب نمائندوں کے مسا ئل کے حل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ سابق دور میں کے غلط منصوبوں کی بجائے عوامی اجتماعی مسائل کوحل کیا جائیگا پنجا ب حکومت کی دیہی علاقوں میں عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ناجائز قابضین سے ایک ایک انچ سرکاری اراضی واگزا کرا ئی جائے گی قبضہ مافیا اورتجاوزات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مارکیٹ کمیٹیوں ،امن کمیٹیوں ، زکواۃٰ کمیٹیوں ،ترقیاتی کمیٹیوں کی دوبارہ تشکیل ہوگی اور ان میں ارکان اسمبلی کوشامل کیاجائے ۔
ملاقات
B