حکومت کی کوئی بھی چال نوازشریف کیخلاف کامیاب نہیں ہوگی،سعود مجید

حکومت کی کوئی بھی چال نوازشریف کیخلاف کامیاب نہیں ہوگی،سعود مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق مشیر وزیر اعظم پاکستان سنیٹر چوہدری سعود مجید نے کہا ہے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عمران خان کو چاہیے وزارت چھوڑ کر واپس کرکٹ کے گراؤنڈ سنبھال لے انہوں نے کہا کہ اس ملک میں واحد لیڈر میاں محمد نوازشریف ہی تھے جنہوں نے عوام کو ریلیف پہنچانے کے لئے دن رات محنت کرکے پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا آج پاکستان کے اس لیڈر کو جس طرح نیب کی عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تحریک انصاف نے عوام کو جو سبز باغ دکھائے وہ تمام تر جھوٹ اور ڈرامہ پر مبنی تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور ان کے چیلے ہزار سال بھی لگے رہیں تو میاں محمد نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے اس لیے میاں نوازشریف کے خلاف آئے روز کیس بنا کر نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان ملک میں ہر دلعزیز قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف نا زیبا زبان استعمال کرکے عوام کو بیوقوف بنانے پر مشغول ہیں موجودہ حکومت کسی بھی چال میں نواز شریف کے خلاف کامیاب نہیں ہوگی عوام آج بھی میاں نواز شریف کی ولولہ انگیز قیادت پر فخر و یقین رکھتی ہے اور انہیں کی قیادت میں متحد ہے۔
چال