نیشنل بینک چوٹی زیریں میں بے ضابطگیاں،منیجر،کیشئر گرفتار،آج عدالت پیشی
ملتان(وقائع نگار)ایف آئی اے ملتان نے نیشنل بینک چوٹی زیریں ڈیرہ غازی خان میں ساڑھے تین کروڑ روپے کہ خوردبرد میں ملوث منیجر حسن محمود لغاری اور کیشئر اعجاز حسین شاہ کو گرفتار کر لیا ہے، تفصیل کے مطابق حسن محمود لغاری منیجر نیشنل بینک چوٹی زیریں اور کیشیئر اعجاز حسین شاہ (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )
نے سال 2012 سے سال2014 کے دوران مختلف لوگوں کے نام پر بوگس قرضہ جات کی مد میں ساڑھے تین کروڑ روپے کی رقم خورد برد کی، جس پر ایف آئی اے نے منیجر نیشنل بینک ڈیرہ غازی خان ظفراقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا، ملزمان اس مقدمہ میں ایف آئی ایکو مطلوب تھے گزشتہ روز ایف آئی اے گرفتاری سکواڈ کے انچارج ممتاز قریشی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں چھاپہ مارکر ملزمان حسن محمود لغاری اور اعجاز حسین شاہ کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں ایف آئی اے سرکل آفس ملتان میں منتقل کر دیا گیا ہے ملزمان کو آج عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے پیش کیا جائے گا۔
گرفتار