وزیر اعظم نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے

وزیر اعظم نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا طے پا گیا ، وزیراعظم عمران خان نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان 2 نومبرسے 5 نومبرتک چین کا دورہ مکمل کریں گے جس کے بعد وہ نومبر کے دوسرے ہفتے میں ملائیشیا جائیں گے۔ دورہ ملائیشیا میں وفاقی وزرا اسد عمر، فواد چوہدری اورشاہ محمود قریشی ہمراہ ہوں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیرمحمد سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم عمران خان مہاتیر محمد کو ملکی ترقی کے لیے آئیڈیل سمجھتے ہیں اوروزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے دورہ کی خود خواہش کا اظہارکیا تھا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 ہفتوں میں یہ تیسرا بیرونی دورہ کریں گے۔

مزید : صفحہ اول