سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
ملتان(سٹی رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر خارجہ شا ہ محمو د قریشی نے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
ملا قات کی۔ملا قات میں مجمو عی ملکی سیا سی و اقتصادی صورتحا ل اور با ہمی دلچسپی کے دیگر امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی نے مو جودہ حکومت کی کامیاب خارجہ پا لیسی کو سراہا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شا ہ محمو د قریشی نے انتہا ئی قلیل مدت میں پا کستان کے مو قف کو انتہا ئی مو ثر اندا ز میں دنیا میں اجا گر کیا ہے، پاکستان کو جن چیلنجو ں کا سا منا ہے ان سے نبرد آزما ہو نے کے لیے قومی یکجہتی کے ساتھ سا تھ مضبو ط خارجہ پا لیسی بھی ضروری ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ سعودی عرب سے 6ارب روپے کا ریلیف پیکج خو ش آئند ہے اس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مر تب ہو نگے، سپیکر نے وزیر خا رجہ کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فا رم پر پا کستان کے مو قف کو شا ندار انداز میں پیش کر نے پر مبارکباد دی۔وزیر خارجہ شا ہ محمو د قریشی نے تعریفی کلما ت پر سپیکر کا شکر یہ ادا کیا اور ایوا ن کی کارروائی کو خو ش اسلو بی سے چلا نے پر ان کے کر دار کو سراہا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پا کستان ایک خود مختا ر ملک ہے اور اپنے فیصلے بغیر کسی دباؤ کے ملکی مفادات کو مد نظررکھ کر کر تا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمسا یہ مما لک سے بہتر تعقا ت،مسئلہ کشمیر کا پر امن حل اور دنیا میں پا کستان کے حقیقی تشخص کو اجا گر کرنا ہما ری خارجہ پا لیسی کے اہم جزو ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلم ممالک کے ما بین خو شگوار تعلقات مستحکم کرنا اور غلط فہمیا ں دور کر نا پا کستان کی خارجہ پا لیسی کا حصہ ہے،سعودی عرب اور یمن کے درمیا ن ثالثی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ملاقات