حکومت ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بجائے نظر انداز کر رہی ہے : اویس لغاری

حکومت ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بجائے نظر انداز کر رہی ہے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)رکن پنجاب اسمبلی و سابق چیئرمین فورٹ منرو اتھارٹی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی بجائے نظر انداز کر رہی ہے جب کہ سیاحتی مقام فورٹ منرو اور ٹرائبل ایریاکی تیز ترین ترقی کے لئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا لغاری ہاؤس چوٹی زیریں سے جاری ہونے والے ایک بیان میں سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ سابق حکومت کی ترجیحات میں شامل تھا کہ ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

جانے والے علاقوں کو ترقی دی جائے اس لئے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت 81کروڑ روپے کی لاگت کے ترقیاتی کام ہوئے جس میں سڑکوں کی تعمیر وغیرہ کے منصوبے بھی شامل ہیں جبکہ اتھارٹی کے منصوبوں کے لئے مزید گیارہ کروڑ روپے کے فنڈز دیئے جانے تھے جو کہ موجودہ حکومت نے جاری نہیں کیئے جس کی وجہ سے عوامی ، فلاحی متعدد منصوبے نا مکمل پڑے ہیں انہوں نے کہا کہ سردار فاروق احمد خان لغاری نے فورٹ منرو میں 1996 ؁اور اس واٹر سپلائی سکیم کی دوبارہ فعالیت یقینی بنوایا جس کی وجہ سے لوگوں کو بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری اور سے فورٹ منرو سے ٹینکر مافیا کا خاتمہ ہوا انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی ریکارڈ پر ہے کہ فورٹ منرو میں بڑے سرداروں اورجاگیرداروں کے گھروں کو جانے والی پانی کی مین پائپ لائنیں کاٹ دی گئیں جبکہ ایک ہی پائپ سے اب سب کو پانی فراہم کیاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ میری چیئرمین شپ کے دور میں فورٹ منرو میں کوئی کام نہیں ہوا یا کرپشن ہوئی جبکہ پہلی مرتبہ یہاں سالڈ ویسٹ منیجمینٹ کی طرز پر صفائی ستھرائی کے لئے ایک کمپنی بنائی گئی جو کہ ڈی ایچ اے اور بحریہ ٹاؤن کی طرح یہاں کوڑا کرکٹ اٹھا کر ، نیٹ اینڈ کلین منصوبے پر کام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے شاہین فاؤنڈیشن جو کہ PAFکا ادارہ ہے کو یہاں لے کر آئی تھی جس کے تحت یہاں ایجوکیشنل سٹی پر کام ہو رہا ہے اور 8سال سے بند ٹی ایچ کیو ہسپتال کو فاؤنڈیشن چلا رہی ہے اسی طرح فورٹ منرو میں ا ایک کالونی کے منصوبے پر بھی کام جاری تھا جس کے تحت ایک سو ایکڑزمین خریدی گئی اور ہماری حکومت نے اس منصوبے کیلئے سواارب روپے کی رقم بطور عطیہ کرائی تھی تاہم موجودہ حکومت منصوبوں کو پایہ تکمیل کی بجائے انہیں نظر انداز کر رہی ہے۔
اویس لغاری