میونسپل کارپوریشن ، ڈیرہ ، تبدیلی ؟ میئر شاہد حمید خان کو ہٹانے کی تیاریاں شروع

میونسپل کارپوریشن ، ڈیرہ ، تبدیلی ؟ میئر شاہد حمید خان کو ہٹانے کی تیاریاں ...

ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ)میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کے مےئر شاہد حمید خان چانڈیہ کے خلاف تحریک عدم اعتماد آگئی ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ آفس سپرنٹنڈنٹ کو دی گئی ۔عد م اعتماد کی تحریک پر18ممبران کے دستخط ہیں جو موقع پر موجود بھی تھے ایک ووٹ کی اکثریت سے منتخب ہونے والے میئر شاہد حمید چانڈیہ کی کارکردگی پر بھی سخت تنقیدکی گئی۔شہر کے مسائل سے عوام میں شدید بے چینی بڑھ گئی ہے لیکن میئر شاہدحمید چانڈیہ کے کان پرجوں تک نہیں رینگی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

۔محکمہ لوکل گورنمنٹ آفس کے باہر میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں میاں سلطان ڈاہا ،ملک فہیم امجد ،سید عمران شاہ ،سلیم ترین نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پر چیئرمینوں اور ممبران میاں سلطان محمود ڈاہا ،عمران حمید سنامی ،ناظم الدین بزدار ،شاہد مشتاق بغلانی ،ظفر خان مستوئی ،ملک فہیم امجد،ابصار احمد لودھی ،محمد سرو ر صدیقی ،اللہ ڈتہ بھمبھانی ،ملک خالد محمود ،سید دلاور حسین شاہ ،سید محمد عمران شاہ ،خالد بلال سکھانی ،سلیم الیاس ،مسز طیبہ عزیز ،زاہدہ قریشی ،ثمینہ سرور ،سلمی زہرہ کے دستخط اور یہ سب موقع پر موجود تھے ۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ڈائریکٹر کے حکم پر آفس سپرنٹنڈنٹ عبدالستار خان نے تحریک عدم اعتماد کی درخواست وصول کرلی ہے ۔درخواست میں میونسپل کارپوریشن ڈیرہ غازیخان کا جلد اجلاس طلب کرنے کی استدعاکی گئی تاکہ عدم اعتماد کی تحریک پر حسب ضابطہ کاروائی پر عمل ہوسکے۔

تیاریاں

مزید : ملتان صفحہ آخر