پنجاب سے سینیٹ کی2 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

پنجاب سے سینیٹ کی2 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

اسلام آباد( سٹاف رپورٹر ) الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی2 خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ، پولنگ 15نومبر کو ہو گی، سینیٹ کی دونوں نشستیں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ہارون اختر اور سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی دو خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے ، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 31اکتوبر ہے ، جبکہ یکم نومبر کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی، 3نومبر تک امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی ، کاغذات کے منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 5نومبر تک دائر کرا ئی جا سکیں گی ، 7نومبر تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلہ کیا جائے گا ،امیدواروں کے ناموں کی نظر ثانی شدہ فہرست 8نومبر کو جاری کی جائے گی، امیدوار 9نومبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس کے سکتے ہیں ، پولنگ 15نومبر کو پنجاب اسمبلی میں ہو گی ۔

سینیٹ ضمنی انتخابات

مزید : صفحہ اول