مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قتل و غارت،71سال مکمل ہونے پر ملک گیر ریلیاں،مودی کیخلاف نعرے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قتل و غارت،71سال مکمل ہونے پر ملک گیر ریلیاں،مودی ...

ملتان(سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ پاکستان کی پرزور اپیل پرآج بروز جمعہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی قتل و غارت گری کے 71سال مکمل ہونے پرمظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف ملک گیر سطح پر یوم سیاہ منایا گیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر کی مساجد میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو خطبات جمعہ کا موضوع بنایاگیا۔ علماء و خطباء کرام نے کشمیریوں پر روا رکھے گئے بھارتی مظالم کو اجاگرکیاور عالمی برادری کی خاموشی پر مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔ملتان میں مرکز سعد بن ابی و قاصؓ میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے جماعۃالدعوۃجنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران نے خطاب کیا ۔ بعد ازاں چوک کچہری تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی،جہاں پر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں طلباء، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔چوک کچہری پہ ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادتجماعۃالدعوۃجنوبی پنجاب کے مسؤل ابو معاذ عمران نے کی ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین نے بھارت کے خلاف سخت نعرے بازی کی جبکہ مظاہرے کے اختتام پر بھارتی جھنڈا بھی نذر آتش کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ابو معاذ عمران کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت نے ظلم و دہشت گردی کی انتہا کر رکھی ہے۔ بھارتی فوج کشمیریوں کے گھر بارود سے مسماراور سرچ آپریشن کے نام پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کررہی ہے ، کشمیر میں کیمیائی ہتھیار استعمال ہو رہے ہیں،بین الاقوامی دنیاکشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کروایا جائے۔ڈاکٹر عبدا لمنان وانی جیسے پی ایچ ڈی ڈاکٹر،سکالر کی شہادت دنیا کے لئے پیغام ہے۔آج اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ میدانوں میں قربانیاں دے رہے ہیں۔کشمیر ی عوام نے اتنی قربانیاں پیش کر دیں ہیں کہ ایک تاریخ رقم ہوچکی۔کشمیری مسلمانوں کی ہر طرح سے مددکریں گے انہیں کسی صورت بھارت سرکار کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑا جائے گا۔جماعۃ الدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد کا مظاہرین سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انہیں آزادی ملنے تک ہر لحاظ سے ان کا ساتھ دیتے رہیں گے۔ کشمیری مسلمانوں کی جدوجہد آزادی جاری ہے اور جاری رہے گی۔ مظلوم کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

بھارتی قتل و غارت

مزید : ملتان صفحہ آخر