جمعیت علمائے اسلام(س)راجنپور کا اجلاس،ملتان میں ختم نبوت کانفرنس آئندہ ماہ منعقد کرنیکا فیصلہ

جمعیت علمائے اسلام(س)راجنپور کا اجلاس،ملتان میں ختم نبوت کانفرنس آئندہ ماہ ...

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جمعیت علماء کے اسلام س جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کا اجلاس جامعہ شیخ درخواستی راجن پور میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے سنیئر نائب امیر مولانا عبدالصمد درخواستی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ناظم قاری عتیق الرحمن ارشد، صاحبزادہ مولانا رحمت الرحمن درخواستی، مولانا سیف الرحمن بھٹی ، تحصیل روجھان کے امیر مولانا ذکریا مزاری ، محمد یاسین سومرو ، حاجی اللہ جیوایا سومرو کونسلر، مولانا محمد اسحاق ، مفتی محمد مشتاق ، مولانا غلام رسول مزاری ، مولانا عمر مزاری ، مولانا محمد راضی ، مولانا اسلم بھٹی ، حاجی عبدالعزیز بھٹی ، محمد اظہر کھوسہ ایڈووکیٹ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ماہ ربیع الاول کو ختم نبوت کے طور پر منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں کانفرنسز ، سیمینار اور اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ۔ ملتان میں ماہ نومبر میں ایک عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی و صوبائی قائدین خطاب فرمائیں گے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالصمد درخواستی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام عوامی طاقت سے اقتدار میں آ کر اس ملک سے کرپشن ، مہنگائی ، بے روزگاری سے غریب عوام کو نجات دلائے گی ۔ وہ وقت دور نہیں جب ایوانوں میں عوام کی بات ہوگی ۔ جمعیت علماء اسلام س اقتدار میں آ کر تعلیم ، صحت ، زراعت اور ان تمام شعبوں کو بہتر کرے گی جن کی آج بری حالت ہے ۔ اس لیے عوام کو آگے آ کر اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کے لیے آگے آنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا قائد جمعیت مولانا سمیع الحق کا پیغام گھر گھر پہنچائیں اور اپنے گھروں پر پرچم نبوی ؐ لہرائیں ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ناظم و ضلع راجن پور کے امیر قاری عتیق الرحمن ارشد نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عباد ت میں مصروف ہیں ۔ قادیانیوں کے کفر و ارتداد پر ملکی و غیر ملکی عدالتوں کے فیصلے سامنے آ چکے ہیں ۔ قادیانی گرو اسلام کا ٹائٹل استعمال کر کے اپنے کفر و ارتداد کو اسلام بنا کر پیش کر رہا ہے ۔ اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سر کوبی کے لیے پر امن جدوجہد جاری رکھیں ۔ صاحبزادہ مولانا رحمت الرحمن درخواستی نے کہا کہ حرمت رسولؐ کے تحفظ کا فریقہ سر انجام دینا امت مسلمہ کا مشترکہ فریضہ ہے ۔ قادیانی عقائد اسلام میں تحریف کر کے سادہ لوح مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں ۔ مغربی ممالک قادیانیوں کو مسلم سوسائٹی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں ۔ قادیانی سوشل میڈیا اور فلاحی کاموں کے ذریعے نو جوان نسل کے ایمان و عقیدہ پر ڈاکہ زنی کر رہے ہیں ۔

ختم نبوت کانفرنس

مزید : ملتان صفحہ آخر