تھانہ الپہ،ممتاز آباد،شاہ شمس،دہلی گیٹ،دولت گیٹ کے علاقوں میں چوری،ڈکیتی کی وارداتیں

تھانہ الپہ،ممتاز آباد،شاہ شمس،دہلی گیٹ،دولت گیٹ کے علاقوں میں چوری،ڈکیتی ...

ملتان(وقائع نگار)چوری ڈکیتی مختلف وارداتوں میں شہری موبائل فون،موٹر سائیکل،نقدی ودیگر گھریلو قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تفصیل(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

کے مطابق تھانہ الپہ کے علاقے میں عمر فاروق سے 2مسلح افراد نے 21ہزار چھین لیا اسی تھانے کے علاقے میں حاکم کی نامعلوم نے موٹرسائیکل چوری کرلی،تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عثمان کی موٹرسائیکل نامعلوم نے چوری کرلی،تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں محمد شہزاد کی دکان سے نامعلوم نے چور نے 90ہزار کا کپڑا چوری کرلیا،تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چور نے اسلم کا 17ہزار کا موبائل چوری کرلیا،تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں نامعلوم چور نے صلاح الدین کی دکان سے شالیں چوری کرلیں،تھانہ دولت گیٹ کے علاقے میں سجاد علی سے دکان کے باہر 2مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 40ہزار نقدی چھین لی،تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں سجاد کا ایک شاخ بکرا نامعلوم چور نے چوری کرلیا،اسی تھانے کے علاقے میں محمد شفیع کی کرولا گاڑی گھر کے باہر سے نامعلوم چور نے چوری کرلی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

واراداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر