زرداری چار روزہ دورے پر بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے
لاہور( نمائندہ خصوصی) سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چار روزہ دورے پر لاہور آئے ہیں اور آج وہ پیپلز پارٹی کے لائرز فورم کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والے سیمینار میں شرکت کریں گے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور کے دورے کے دوران آصف علی زرداری کی جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمن اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے لیکن اس کے بارے میں پیپلز پارٹی کے کسی بھی رہنما نے ابھی تک کوئی تصدیق نہیں کی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ ان کی ان رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہو جائیں۔