سردار ریاض محمود،دوست مزاری،سردار اطہر،شباب مزاری کی واپڈا،پی ٹی سی ایل،ریلوے حکام سے اہم ملاقاتیں

سردار ریاض محمود،دوست مزاری،سردار اطہر،شباب مزاری کی واپڈا،پی ٹی سی ...

روجھان (نمائندہ پاکستان ) تحریک انصاف کے مرکزی راہنما ایم این(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

اے سردار ریاض محمود خان مزاری سردار دوست علی خان مزاری ،سابق ناظم سردار اطہرعلی خان مزاری اور شباب خان مزاری نے واپڈا ،پی ٹی سی ایل ،اور ریلوے ملتان کے اعلی حکام سے ملاقات کی ہے تفصیل کے مطابق روجھان واپڈہ سب آفس کو مٹھن کوٹ میں ضم کرنے کی خبر کو پی ٹی آئی زرائع نے سختی سے مسترد کردیا ہے اور اس خبر کو افواء اور پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے حقائق بتاتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے روجھان واپڈہ سب آفس کو اپ گریڈ کرکے سب ڈویڑن کرنے کی کوشیش کی جاری ہے اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی راہنما سردار ریاض محمود خان مزاری ،سردار دوست علی مزاری ،سابق ناظم سردار اطہرعلی خان مزاری ،اور شباب خان مزاری نے چیف ایگزیکٹو واپڈہ چوہدری محمد اکرم سے ملاقات کی اور روجھان کے مسائل بتاتے ہوئے کہا کہ روجھان ، کو سب آفس سے اپ گریڈ کرکے سب ڈویڑن کا درجہ دیاجائے اور روجھان سٹی کا فیڈر الگ کیاجائے جبکہ روجھان میں بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں درست کی جائے اور ایمرجنسی صورتحال کے کنٹرول کے لیے ایمرجنسی دو عدد ٹرانسفارمر ٹرالی روجھان شھر کو فراہم کی جائے اسکے علاوہ بجلی کے حوالے سے دیگر اہم مسائل پر گفتگو کی چیف ایگزیکٹو واپڈہ چودہدری محمد اکرم نے ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری ،سردار دوست علی خان مزاری ،سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری کے روجھان کے مسائل سنے اور فوری طور پر اسکے حوالے متعلقہ ہدایت جاری کی جبکہ ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری ،سردار دوست علی خان مزاری اور سابق ناظم سردار اطہر علی خان مزاری اور شباب مزاری نے ڈی ایس ریلوئے ملتان سے ملاقات کی روجھان میں ٹرین کے سٹاپ کی بحالی پر گفتگو کی جس پر ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری کی دوخواست پر ڈی ایس ریلوئے نے اعلی حکام اسلام آباد کو روجھان میں ٹرین کو سٹاپ کی بحالی کی روپورٹ سینڈ دی جبکہ ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری ،سردار دوست علی خان مزاری ،سابق ناظم سردار اطہر علی مزاری اور شباب مزاری نے پی ٹی سی ایل ملتان کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کی اور روجھان میں پی ٹی سی ایل کے مسائل پر گفتگو کی خاص طور پر ایم سیڈ سٹم روجھان میں انسٹال کرنے پر بات کی گء پی ٹی سی ایل ملتان کے ہیڈ نے ایم این اے سردار ریاض محمود خان مزاری سے روجھان کے پی ٹی سی ایل کے حوالے سے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کے احکامات کیے جبکہ ایم سیڈ سٹم کے انسٹال کرنے کے حوالے سے روپورٹ طلب کی اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کمرشل میرٹ پر اگر روجھان آگیا تو ان شاء اللہ روجھان میں ضرور انسٹال کرینگے کیونکہ اس پر کروڑوں روپے کے اخراجات آتے ہیں اس لیے متعلقہ علاقے میں کمرشل صورتحال چیک کرنا ضروری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر