ویمن یونیورسٹی میں ایم فل پی ایچ ڈی داخلے مکمل

ویمن یونیورسٹی میں ایم فل پی ایچ ڈی داخلے مکمل

ملتان(خصوصی رپورٹر)ویمن یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے مکمل ہوگئے تاہم میرٹ کے حوالے سے امیدواروں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کے اعتراضات سامنے آرہے ہیں ان کاکہنا ہے کہ انٹرویو کے حوالے سے پالیسی طالبات کے لئے بہتر نہیں ہے ، رواں برس بھی ٹیسٹ میں ٹاپ کرنے والی امیدواروں کو انٹرویو کے بنیاد پر داخلہ نہیں دیا گیا اس بارے میں یونیورسٹی کی ترجمان کا کہنا ہے کہ داخلہ فارم میں واضح طور پر درج ہے کہ انٹرویو میں کم سے کم 5 نمبر لینا ضروری ہے اگر کسی کے نمبر کم ہیں تو وہ داخلے کا اہل نہیں ہے ، اب داخلے کا تمام سسٹم آن لائن اور کمپیوٹر ائزڈ ہے اس لئے کسی بھی بے ضابطگی کا امکان نہیں ہے میرٹ ہی داخلے کی اولین شرط ہے۔

ویمن یونیورسٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر