مختلف ٹریفک حادثات میں ڈرائیور وں سمیت 3افراد جاں بحق

مختلف ٹریفک حادثات میں ڈرائیور وں سمیت 3افراد جاں بحق

مظفرگڑھ،جتوئی،چوک مکول،راجنپور، روجھان ،منٹھار (نمائندگان)مختلف ٹریفک حادثات میں دو ڈرائیوروں سمیت3افراد (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

جاں بحق مظفر گڑھ،چوک مکول،جتوئی سے نامہ نگار کے مطابق ہیڈ بکائنی کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گئی ، کار ڈرائیور موقع جاں بحق ہو گیا اور تین سکول ٹیچرز شدید زخمی ہوگئی دو ٹیچرز نشتر ہسپتال ملتان اور ایک ٹیچر کوجتوئی ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیل کے مطابق تحصیل جتوئی کے نواحی علاقہ ہیڈ بکائنی میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر دیوار سر ٹکرا گئی ' حادثہ میں کار کا ڈرائیور نازک حسین موقع پر جانبحق ہوگیا اور تین سکول ٹیچرز شدید زخمی ہوگئیں جن میں سے دو ٹیچرز کو تشویشناک حالت ہونے کی وجہ سے نشتر ہسپتال ملتان اور ایک ٹیچر کو جتوئی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے کار میں تین زخمی ہونے والی سکول ٹیچرز جن میں شمائلہ رزاق میرہزارخان سے, شازیہ شہر سلطان سے,ثمینہ چوہدری کا تعلق جھگی والہ سے ہے کار ٹیچرز کو جھگی والہ سے ہیڈ بکائنی سکول پہنچانے جارہی تھی۔راجنپور،روجھان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق دو موٹر سائیکل میں تصادم ایک شخص جاں بحق ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی تفصیل کے مطابق انڈس ہائی وئے کن پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے باعث ایک شخص اسماعیل موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے اطلاع ملنے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے انچارج ملک اعجاز احمد کی نگرانی میں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گء جس نے زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش شیخ خلیفہ ہسپتال پہنچایا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گء زخمیوں کے نام نیاز احمد ،رزاق میٹھو ،حاجراں بتائے گئے ہیں جبکہ جاں بحق شخص کا نام اسماعیل بتایا گیا ہے زخمیوں کو شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان میں طبی امداد جاری ہے۔منٹھار سے نامہ نگار کے مطابق عرس پر جانے والی ہائی ایس کو حادثہ،منٹھار کے نواحی گاؤں 132 پی کا ہائی ایس ڈرائیور محمداشرف،137 پی کا چنا ماہر ہلاک جبکہ دو ساتھیوں کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں ۔حادثہ بہاولپور جاتے ہوئے پیش آیا جب ہائی ایس اچانک لنک روڈ سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی۔حادثہ میں ڈرائیور محمد اشرف وڑائچ کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی،علاج کے لئے اسے کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور انتقال کر گیا۔ دیگرزخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔ہلاک شدگان ڈرائیور محمد اشرف وڑائچ کی نماز جنازہ چک132 پی میں جبکہ چنا گمنا مہر کی نماز جنازہ چک137 پی میں ادا کی گئی جن میں کثیر تعداد نے شرکت کی۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق انڈس ہائی وے پر کوٹ بہادر سے کچھ آگے مسافر کوچ اور مسافر ویگن میں تصادم کے باعث آٹھ مسافر زخمی ہوگئے ، جنہیں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتا ل راجن پور منتقل کردیا گیا ،دومسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے دیگر چھ مسافروں کو طبی امداد دی جارہی ہے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور ہسپتال ذرائع کے مطابق مسافر کوچ اور مسافر ویگن کے درمیان انڈس ہائی وے کوٹ بہادر کے قریب تصادم ہوا جس کے نتیجہ میں آٹھ مسافر زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو منتتقل کیا گیا جن میں دومسافروں کی حالت تشویشناک ہے دیگر مسافروں کی طبی امداد جاری ہے ۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر