کابینہ کو رہنمائی کیلئے ’’ڈونکی کنگ‘‘ دیکھنی چاہئے،مریم اورنگزیب

کابینہ کو رہنمائی کیلئے ’’ڈونکی کنگ‘‘ دیکھنی چاہئے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو چاہئے کابینہ کو ڈونکی کنگ کا شودکھائے تاکہ اس سے رہنمائی حاصل کرسکے کیونکہ باقی زبانوں میں ہم انہیں سمجھا چکے ہیں مگر اب ان کی رہنمائی ڈونکی کنگ ہی کرسکتے ہیں۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ فواد چوہدری کہتے ہیں نوازشریف سمیت50لوگ مزید گرفتار ہونے والے ہیں ۔وفاقی وزیر کے اس بیان پرہمارے وکیل نے احتساب عدالت کے جج سے اس معاملے پر نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ فواد چودھری کے بیان پر سخت نوٹس لیا جائے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول