سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے صدر مسلم لیگ (ن) و اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے نیب حکام کو شہباز شریف کو لانے کی ہدایت کردی۔ اجلاس کے بعد شہباز شریف کو واپس نیب کی تحویل میں دیا جائے گا۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے اور 29 اکتوبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے شہباز شریف کو لانے کیلئے نیب حکام کو احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اجلاس کے بعد شہباز شریف کو واپس نیب کی تحویل میں دے دیا جائے گا۔
سپیکر قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -