شوکت صدیقی کی عہدہ پر بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

شوکت صدیقی کی عہدہ پر بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزول جج شوکت عزیز صدیقی نے عہدے کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا فیصلہ چیلنج کر دیا ہے۔انہوں نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل میرے خلاف تعصب کا اظہار کر چکے ہیں۔عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے بغیر جج مس کنڈکٹ کا مرتکب نہیں ہو سکتا۔جج کے مس کنڈکٹ کے مرتکب ہونے کی تعریف آئین سے متصادم ہے۔فیض آباد دھرنا کیس میں سپریم کورٹ اسی نوعیت کی آبزرویشن دے چکی ہے۔درخواست میں وفاق اور سپریم جوڈیشل کونسل کو فریق بنایا گیا ہے۔

شوکت صدیقی/ درخواست دائر

مزید : صفحہ اول