جمال خشوگی ماورائے عدالت قتل کا شکار ہوئے،اقوام متحدہ
نیویارک(آن لائن) اقوامِ متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کو ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے یہ منصوبہ بندی کی تھی ’وہ ریاست کی نمائندگی کرنے والے اعلیٰ سطح کے افراد ہیں۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے۔ایگنیز کلیمرڈ نے کہاکہ ’اب اس معاملے کی غیر جانبدار اور مکمل تحقیقات سے ہی اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ اس قتل کاحکم کس سطح سے آیا تھا۔مذکورہ معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں سعودی نمائندے فیصل فہد نے کہا کہ اگینز کلیمرڈ نے اپنے بیان میں حد سے تجاوز کیا۔انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی نمائندہ خصوصی کے بیان کو مسترد کرنے کیساتھ ساتھ ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ماورائے عدالت معاملات پر اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں۔
اقوام متحدہ