بھارت ۔ احتجاج پر راہول گاندھی سمیت کانگریس کے کئے رہنما گرفتار

بھارت ۔ احتجاج پر راہول گاندھی سمیت کانگریس کے کئے رہنما گرفتار

نئی دہلی(آن لائن) راہول گاندھی سمیت کانگرس کے سینئررہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔نئی دہلی میں مودی سرکار کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔پولیس مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنما راہول گاندھی اس وقت زیر حراست ہیں۔دہلی میں سی بی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کے باہر کانگرس رہنما احتجاج کر رہے تھے جس کے بعد راہول گاندھی سمیت کانگرس کے سینئررہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ دو روز قبل کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی پر غریبوں اورکسانوں کے پیسے چرا کر اپنے دوست انیل امبانی کو فائدہ پہنچانے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ مود ی ملک کے 15امیر ترین افراد کے مفادات کی نگرانی کرتے ہیں۔راہول گاندھی نے کہا کہ یوپی اے کے دورمیں رافیل طیاروں کی526 کروڑ روپے میں خریداری کی بات طے پائی تھی تاہم مودی نے سرکاری کمپنی ایچ اے ایل سے اس کنٹرکٹ کو چھین لیا اور 30 ہزار کروڑ روپے کی مبینہ رشوت خوری کے ذریعہ اپنے دوست انیل امبانی کی کمپنی کو یہ کنٹرکٹ دلوایا ۔

راہول گرفتار

مزید : کراچی صفحہ اول