چیف جسٹس نے ملاقات کیلئے بلایا ہے ، مراد علی شاہ

چیف جسٹس نے ملاقات کیلئے بلایا ہے ، مراد علی شاہ

بھٹ شاہ(آئی این پی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ملاقات کیلئے بلایا ہے ، پہلے بھی چیف جسٹس سے ملاقات ہوچکی ہے، جو بھی معلومات مانگی گئیں بروقت فراہم کیں۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس بلائیں گے حاضر ہوجائیں گے، جو بھی معلومات مانگی گئیں بروقت فراہم کیں، احتساب کا عمل غیر جانبدار ہونا چاہیے، چیف جسٹس نے ملاقات کیلئے بلایا ہے، پانی فراہمی کیلئے پہلے سے 4گنازیادہ فنڈز دے رہے ہیں، پہلے بھی چیف جسٹس سے ملاقات ہوچکی ہے۔ تھر کے آر او پلانٹس بند ہونے کی بات کی جاتی ہے لیکن یہ پلانٹس لگائے کس نے ؟

مراد علی شاہ

مزید : کراچی صفحہ اول