جلد تھر کا دورہ کروں گا ، عوام کو مشکل گھڑے میں تنہا نہیں چھوڑ ا جا سکتا : آصف زرداری

جلد تھر کا دورہ کروں گا ، عوام کو مشکل گھڑے میں تنہا نہیں چھوڑ ا جا سکتا : آصف ...

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ میں خود جلد تھرکا دورہ کروں گا اورتھرکے عوام کومشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا۔جمعہ کو سابق صدرآصف علی زرداری سے وزیراعلی سندھ کے معاون خاص محکمہ برائے انسانی حقوق ڈاکٹرکھٹومل جیون نے ملاقات کی، ملاقات میں ڈاکٹرکھٹو مل جیون نے تھرکی قحط زدہ صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات کے دوران سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ تھرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، اگرپانی کی فراہمی کا منصوبہ آسانی سے شروع کیا جاسکتا ہے توفراہم کیا جائے گا، تھرکول جیسا منصوبہ تھرکوترقی کی راہ پرگامزن کرے گا اورتھرکی تقدیراب بدل جائے گی۔ابق صدرنے کہا کہ میں خود جلد تھرکا دورہ کروں گا، تھرکے عوام کومشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑا جاسکتا، ہم ہرمسئلے کا حل چاہتے ہیں، مسائل حل ہوسکتے ہیں اس کے لئے بہترمنصوبہ بندی ضروری ہے، تھرکے منتخب نمائندے اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں اورمجھے نتائج بھی دیں۔اس سے قبل ڈاکٹرکھٹومل جیون نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جب تک تھرمیں پینے کا نہری پانی نہیں پہنچایا جاسکتا تب تک قحط سے نمٹنا مشکل ہے، جس طرح اچھڑوتھرمیں ناراکئنال سے پانی فراہم کیا گیا اس طرح تھر میں فراہم کرنا ہوگا۔

مزید : کراچی صفحہ اول