فواد چوہدری اداروں کی بجائے حکومت کی ترجمانی کریں،عاجز دھامرہ

فواد چوہدری اداروں کی بجائے حکومت کی ترجمانی کریں،عاجز دھامرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات عاجز دھامراہ نے فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری اداروں کے ترجمان نہ بنے بلکہ حکومت اور عوام کی ترجمانی کریں۔عوام کو ذہنی اذیت اور خود کشیوں پر مجبور کرنے والے عوام کو ریلیف مہیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی چکی میں پھنسے والی پی ٹی آئی کی حکومت ہوش کے ناخن لیں۔دن بہ دن بگڑتی صورت حال اور عوام کے معاشی قتل پر فواد چوہدری کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔ عاجز دھامراہ نے کہا کہ ایک طرف غریب حکومتی پالیسیوں کے سبب خود کو آگ لگا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی کے صدر پاکستان عارف علوی اپنے خاندان کے ہمراہ سیروتفریح میں مصروف ہیں اورملکی خزانے کو کنگال کا نعرہ لگانے والے صدر عارف علوی کے ناشتہ میں 50 لاکھ روپے سے زائد کا خرچہ عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔ پی ٹی آئی ایک جانب وسائل کی کمی کا رونا رو رہی ہے تو دوسری جانب اپنے صدر عارف علوی کی شاہ خرچیوں پر چپ سادھی ہوئی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول