وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے قرضے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں : زاہد خان

وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب کے قرضے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں : زاہد خان

تیمرگرہ ( بیو رورپورٹ ) اے این پی کے مرکزی ترجمان وسابق سنیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سعودی عرب سے لینے والے قرضہ پر پا رلیمنٹ کو اعتماد میں لیں کہ انھوں کن شرائط پر سعودی عرب سے قرضہ لیا عمران خان کے قول وفعل میں تضاد ہے قرضہ نہ لینے والے وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب سے قرضہ لیکر اب ائی ایم ایف سے مزید قر ضہ لینے کا خوا ہشمند ہے جوکہ ان کے دوہرے معیار کا ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار انھوں اپنی رہایش گاہ اوڈیگرام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کرونگا لیکن کسی سے قرض نہیں لوں گا لیکن انھوں نے سعودی عرب سے قرضہ لیکر قوم پر مزید بوجھ ڈال دیا انھوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو بتائے کہ اس نے کن شرائط پر سعودی عرب سے قرض لیا انھوں نے کہا کہ عمران خان حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 15فیصد اضافہ کرکے قوم پر بجلی کا بم گرادیا ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور اشیاء خورد نوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام سے دشمنی کے مترادف ہے اور ائے روز تیل وگیس، بجلی اور اشیاء صرف کی قیمتوں میں اضافہ قوم پر عذاب کی شکل میں مسلط کیا گیا زاہد خان نے کہا کہ نیب نے بھی دوہرا معیار اپنا یا ہے ایک طرف اپوزیشن کا احتساب کیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے شوکت یوسف زئی ،جو کرپشن پر وزارت سے الگ کئے گئے تھے کیخلاف کوئی تحقیق کاروائی نہیں کی جارہی جبکہ عمران خان پر بھی ہیلی کاپٹرکے ناجایز استعمال ،علیم خان ،اور جہانگیر ترین پر کرپشن کے الزامات ہیں لیکن ان کے خلاف کسی قسم کی کار وائی نہیں کی جارہی ہے یکطرفہ احتساب کے بجائے تما م سیاست دانوں اور حکومت میں شامل وزیروں کا بھی کڑا اور بلا امتیاز احتساب کیا جائے انھوں نے کہ ضمنی الیکشن میں اے این پی اور اپو زیشن جماعتوں کے امید وارں کی کامیابی سے ثا بت ہوا کہ 25جولائی کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے اور اے این پی کا عام انتخابات پر خدشات درست ثا بت ہوئے ایک سوال کے جواب میں زاہد خان نے کہا کہ ان کی فنڈز سے 10ارب روپے کی لاگت سے لوئردیر کو سوئی گیس فراہم کی گئی تالاش، خز انہ اورمنڈا کے علاقوں کو بہت جلد ان کی منظورکردہ منصوبہ سے سوئی گیس فراہم کی جائیگی ۔

مزید : کراچی صفحہ اول