ڈی سی چکوال نے ذوالفقاردلہہ کیخلاف اپنا جواب جمع کرادیا

ڈی سی چکوال نے ذوالفقاردلہہ کیخلاف اپنا جواب جمع کرادیا

چکوال ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکمران جماعت کے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار دولہہ کے خلاف کی جانے والے شکایات کی تحقیقاتی کمیٹی کو ڈپٹی کمشنر چکوال غلام صغیر شاہد نے اپنا تحریری جواب اتھارٹیز کو جمع کروا دیا ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر چکوال نے اپنے جواب میں تحریر کیا ہے کہ قانون اور آئین پاکستان اس بات کا پورا پورا حق دیتا ہے کہ اگر کوئی حکمران ان پر بلاجواز ناجائز دباو ڈال کر کوئی غلط کام کروانے کا حکم دیتا ہے اور کام نہ کرنے کی صورت میں انہیں دھمکیاں اور دباو ڈالتا ہے اور انہیں ناجائز دباو ڈالتا ہے تو انہیں حق حاصل ہے کہ وہ اپنے اعلیٰ حکام کو تحریر ی طور پر آگاہ کر سکتا ہے جبکہ حکمران جماعت کے ایم این اے بھی تحقیقاتی کمیٹی کو اپنا بیان جمع کرائیں گے واضع رہے کہ مذکورہ ایم این اے پر چارج ہے کہ انہوں نے پانچ ہزار کنال سرکاری اور متروکہ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے جس کے خلاف مقامی عدالتوں میں 18 سے زائد مقدمات جو مختلف لوگوں کی طرف سے دائر کر رکھے ہیں موصوف ڈپٹی کمشنر کو دباو ڈال کر محکمہ مال کے افسران اور اہلکاروں جن کی تعداد 19 ہے اپنے حلقے میں تعینات کروانا چاہتے تھے جو ڈپٹی کمشنر نے ان کے غیر قانونی احکامات کو ماننے سے انکار کر دیا تھا جس پر موصوف نے انہیں نہ صرف دباو ڈالا تھا بلکہ انہیں سنگین نتائج بھگتنے کا دھمکیاں دی تھیں جس پر ڈپٹی کمشنر کو اپنے اعلیٰ افسران اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی آگاہ کرنا پڑا تھا جس پر حکومت پنجاب نے اس ضمن میں ایک تحقیقاتی کمیٹی قائم کر کے ان معاملات کی انکوائری کرنے کا حکم دیا تھا

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر