خواہشات پر دنیا اور حکومت کو نہیں چلایا جاسکتا: شہلا رض

خواہشات پر دنیا اور حکومت کو نہیں چلایا جاسکتا: شہلا رض

ا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو بتانا چاہتی ہوں خواہشات پر دنیا اور حکومت کو نہیں چلایا جاسکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہلا رضا کا وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان کہتے ہیں سب کو جیلوں میں ڈالوں گا تو بتائیں کس قانون کے تحت ڈالیں گے؟پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ کیا این آر او مانگیں تو کیا عدالتوں میں مقدمات بند ہوجائیں گے؟ حکومت بتائے کیا عدالتیں اپنا کام نہیں کریں گی، کیا نیب کام بند کر دے گا؟خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے پی پی دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں امن ن لیگ نہیں پیپلزپارٹی لیکر آئی ہے، ہم نے شہر میں امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے، پی پی نے سندھ میں 100 میگاواٹ بجلی پیدا کی۔رہنما پی پی کے مطابق ن لیگ نے سندھ حکومت کو ایک پائی نہیں دی تھی، کراچی میں ماضی میں لاشیں گرتی تھیں ایسی صورت حال کو پیپلزپارٹی نے کنٹرول کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر