سندھ پولیس کی کارروائیاں ،66ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

سندھ پولیس کی کارروائیاں ،66ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہچو بیسگھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوں پولیس مقابلوں سمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نے51مفرور اور15 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر66ملزمان کو گرفتار کرتفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاں کر کے08مفرورملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتا رکر لیا گیا۔ حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکے43مفرور اور15اشتہاریوں ملزمان کو گرفتارکر لیاگیا۔ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ٓٓآئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوں میں ملوث گروہوں ،ان کے کارندوں اور سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراں انہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایا جائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹر نمبر04میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر