اسیران ختم نبوت ؐ کی اڈیالہ جیل سے رہائی،اہلیان دوالمیال کا پرتپاک استقبال

اسیران ختم نبوت ؐ کی اڈیالہ جیل سے رہائی،اہلیان دوالمیال کا پرتپاک استقبال

چکوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اسیران ختم نبوتﷺ کی اڈیالہ جیل سے رہائی ،دوالمیال کی عوام نے پرتپاک استقبال کیا تفصیلات کیمطابق 12ربیع الاول 1437ھجری بمطابق 12دسمبر 2016 ؁ء کے قادیانوں اور مسلمانوں کے درمیان ہونے والے جھگڑا کے بعد 67مسلمانوں کے خلاف ایف آئی آر ہوئی جو وقفہ وقفہ سے ضمانت پر رہا ہوئے ان میں سے 7مسلمان جن میں سابق تحصیل ناظم ملک حفیظ الرحمن،ملک محمد عثمان اعظم،سید توقیر حسین شاہ،سید معید الحسن شاہ،جلیل احمد،ملک وحید اور راحت محمود گزشتہ روز دونوں فریقین میں باہمی راضی نامہ کے بعدعدالت سے بری ہوگئے تھے اور آج اڈیالہ جیل سے تمام اسیران کو رہا کردیا گیا رہائی کی خبر کے بعد تمام مسلمانان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اسیران کے آبائی علاقہ دوالمیال پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا گیا کہ اُس نے نبی کریم ﷺ کے دیوانوں کو جیل سے رہائی بخشی اسیرانِ ختم نبوت نے رہائی میں کردار ادا کرنے والے تمام مسلمان بھائیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر