ایف آئی اے نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونیوالے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا
لاہور ( این این آئی)ایف آئی اے نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ انسپکٹر پاسپورٹ سیل عمران بھٹی نے ترکی سے ڈی پورٹ ہونے والے محمد طیعب،سرفراز احمد، حسن رضا، محمد منشا اور محمد عارف کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔پانچوں افراد کا تعلق شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سے ہے۔تمام افراد مختلف ایجنٹوں کو لاکھوں روپے دیکر غیرقانونی طریقے سے ایران کے راستے ترکی گئے تھے۔
ایف آئی اے